Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کراچی سے گرفتار منشیات فروش پنکی کے کیس میں مزید انکشافات

کراچی سے گرفتار ہونے والی مبینہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی سے متعلق تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کراچی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بھی منشیات سپلائی کرتی رہی۔

تحقیقاتی اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت تک منشیات کی ترسیل ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے کی جاتی تھی، جس میں مختلف شہروں کے ڈیلرز اور سپلائرز شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکمل نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آئس اور دیگر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے ملزمہ کا کرمنل ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا  ہے، ریکارڈ سی سی ڈی اور منشیات ونگ سے چیک کرایا جارہا ہے، کاونٹر نارکوٹکس فورس نے بھی گرینڈ آپریشن شروع کررکھا ہے، 10 دنوں کے دوران 73 ڈیلرز گرفتار کیے جاچکے، ان سے بھی ملزمہ کے بارے میں بھی تفتیش کی جارہی ہے، انمول کے بارے میں دیگر اضلاع سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ٹھوس شواہد ملتے ہی کراچی پولیس کو آگاہ کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More