Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

گورنر پنجاب نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 کی توثیق کر دی

پنجاب میں فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ گورنر پنجاب نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد یہ قانون پورے صوبے میں نافذ العمل ہو گیا۔

 

حکام کے مطابق پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے قیام کا مقصد سینما اور موشن پکچر انڈسٹری میں ترقی، جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی پروڈکشنز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ ثقافتی شناخت کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔

 

اتھارٹی کے قیام سے فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کی مہارت بڑھانے کے لیے ملک اور بیرون ملک تربیتی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ سینما انڈسٹری کی ترقی کے لیے ون ونڈو سہولت کاری فراہم کی جائے گی جبکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں موبائل، اوپن ایئر اور کمیونٹی سینما قائم کیے جائیں گے۔

 

پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے تحت بند سینما ہالز کو جدید سہولیات کے ساتھ بحال کیا جائے گا جبکہ پرانی فلموں کی ڈیجیٹائزیشن اور فلمی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے آرکائیونگ کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More