امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی جانب سے جوہری مواد سے متعلق شائع کی گئی رپورٹ کو ایران نے گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اخبار نے حقائق کو غلط انداز میں پیش کیا، جبکہ اصل تجاویز میں تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ شامل تھا، ایران نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے دوبارہ کسی بھی حملے سے تحفظ کی ضمانت مانگی ہے۔
ایران کی جانب سے امریکا سے تیل کی برآمدات سمیت تمام پابندیاں ختم کرنے اور بحری ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق تہران نے اپنے جواب میں بیرونِ ملک منجمد تمام ایرانی اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ بھی شامل کیا ہے۔