Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ہر طرف شاہینوں کا غلبہ، دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا، وزیراعظم

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان مانومنٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں صدرمملکت آصف علی زرداری وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

 

اِسی طرح سربراہ پاک فضائیہ اور سربراہ پاک نیوی، چیئرمین سینیٹ، سپیکرقومی اسمبلی اور وفاقی وزراء سمیت ، غیرملکی سفیر،سول و عسکری حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود رہیں۔

تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پیش کیا گیا، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کا مارچ پاسٹ کیا۔

سچائی کا چراغ جھوٹ کی پھونکوں سے نہیں بجھایا جا سکتا:وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، سچائی کا چراغ جھوٹ کی پھونکوں سے بجھایا نہیں جا سکتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افراد نے رات کے اندھیرے میں کیے گئے حملے کا بھر پور جواب دیا، معرکہ حق پر شاندار فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کی بنیاد بنا کر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کی اور واقعہ کا آج تک کوئی ثبوت نہ پیش کرسکا،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عظیم مقام دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن ایئر چیف مارشل اور اُن کے شاہینوں کا تذکرہ ضروری ہے، ہمارے شاہین جھپٹے تو دشمنوں کو جانیں بچانا مشکل ہو گیا، 10مئی کا دن معرکہ حق سے منسوب کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے شہدا نے مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اُن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کروڑوں جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا، دونوں ایٹمی ممالک میں جنگ بڑے نقصان کا باعث بن سکتی تھی، ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت کو تاریخ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھے گی، پاکستان نے ہمسایہ برادر ایران ملک میں قیام امن کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، جنگ بندی کے حوالے سے ایران کا جواب بھی موصول ہو چکا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا چینی صدر شی جنگ پنگ نے ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے۔

10مئی پاکستانی تاریخ کا سنہری باب ہے: صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، 10مئی پاکستانی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان پر حملہ کیا،افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا حیران کن جواب دیا، بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں ہماری مساجد اور معصوم شہریوں پر حملہ کیا۔

آصف زرداری کا کہنا کہ افواج پاکستان نے بھارت کے8 جدید لڑاکا طیارے مار گرائے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے اپنی مہارت دکھائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More