Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے طویل ملاقات

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر آیت الله مجتبیٰ خامنہ ای سے طویل ملاقات ہوئی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آیت الله مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات اعتماد، عاجزی، گہرے خلوص سے بھر پور ماحول میں ہوئی۔

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کے انداز گفتگو، نقطۂ نظر، نہایت عاجزانہ اور گہرے مخلصانہ رویے نے بہت متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کے انداز نے گفتگو کے ماحول کو اعتماد، سکون، ہمدردی اور براہِ راست مکالمے پر مبنی فضا میں بدل دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت الله مجتبیٰ خامنہ ای سے تقریبا ڈھائی گھنٹے بات چیت کی۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ دشمن کا مقصد قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے، دشمن دباؤ کے ذریعے عوام میں بے چینی اور غصہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے ایرانی عوام سڑکوں پر آئیں، حکومتی نظام کمزور ہو جائے، عوام کو اشتعال دلانے کیلئے امریکا اقتصادی دباؤ بڑھانے کی بات کرتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More