Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکا نے ایران کو نیا جوہری فریم ورک پیش کردیا، معاہدہ اِسی ہفتے متوقع

امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر ثالثوں کو آج جواب دیے جانے کی توقع ہے ۔ ایران امریکا معاہدہ اِسی ہفتے ہونے کی اُمید ہے۔

 

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے ایران کو نیا جوہری فریم ورک پیش کردیا ہے، فریم ورک میں فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کا مکمل خاتمہ شامل ہے۔

 

معاہدے کی صورت میں ایران کی زیر زمین جوہری سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی، کسی بھی وقت معائنہ کاروں کو انسپیکشن کی اجازت ہوگی، یورینیم افزودگی پر 20 سال پابندی اور تمام افزودہ ذخائر کا حوالگی مجوزہ معاہدے کا حصہ ہوں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے بعد امریکا پابندیوں میں نرمی کریگا، اگر تہران جوہری فریم ورک قبول کرتا ہے تو 30 دن تک تفصیلی مذاکرات شروع ہوں گے، پابندیوں میں نرمی صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔

 

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی واضح کرچکے ہیں کہ ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گا ۔ بات چیت کی کامیابی کیلئے نیک نیتی لازمی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More