امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے وزیر دفاع و جنگ پیٹ ہیگستھ کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں ایران جنگ پر تفصیلی گفتگو کی۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بتایا کہ ہم نے کل آبنائے ہرمز میں ایران کے حملوں کا سامنا کیا جب اُس نے کمرشل بحری جہازوں پر 9 بار فائرنگ کی۔ جواب میں ہمارے ڈسٹرائرز نے ایران کی کشتیوں کو تباہ کردیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکا کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔ توقع ہے کہ آبنائے ہرمز سے مزید بحری جہاز گزریں گے۔ ضرورت پڑی تو ایران پر دوبارہ حملوں بھی تیار ہیں۔
امریکی جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ ایران اس وقت راکھ میں چنگاری لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ تباہی خود ایران کی ہی ہوگی۔