Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ رکھنے کا مطالبہ

آئندہ بجٹ کے لیے اہم اہداف طے کرنے کے لیے پاکستان کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ابتدائی ورچوئل مشاورت جاری ہے۔

 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ حکومتِ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ رکھے بلکہ مالی بوجھ سے بچنے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کرے۔

 

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالی بوجھ سے بچنے کے لیے توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں بر وقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے، توانائی اور بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹر اداروں کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

 

عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومت کو توانائی، بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹراداروں کی تجاویز پر عمل کرنے کا مشورہ دیدیا، نئے بجٹ میں ٹیکس استثنیٰ، چھوٹ اور رعایتیں کم کرنے کی بھی تجویز دیدی۔

 

آئندہ بجٹ کے لیے ٹیکس نیٹ میں توسیع اور اخراجات مزید کم کرنے کی تجاویز زیرغور ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں سالانہ کم از کم ایک فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More