Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

روس نے امریکا میں روسی سفارتکاروں کے بچوں کو دی جانے والی شہریت مسترد کردی

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ روس امریکا میں تعینات اپنے سفارتکاروں کے بچوں پر امریکی شہریت مسلط کیے جانے کو تسلیم نہیں کرتا۔

ماریہ زخارووا نے ایک مضمون میں واضح کیا کہ روسی مؤقف کے مطابق سفارتی، انتظامی و تکنیکی اور قونصلر عملے کے اہل خانہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار طور پر امریکی شہریت دینا قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو ہر ایسے کیس میں واشنگٹن سے باضابطہ تصدیق کا مطالبہ کرے گا کہ نومولود بچہ امریکی دائرہ اختیار کے تحت نہیں آتا اور اسے ویانا کنونشنز کے تحت حاصل سفارتی استثنیٰ اور مراعات حاصل ہیں۔

روسی ترجمان کے مطابق یہ موقف سفارتی اور قونصلر تعلقات سے متعلق بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق ہے، جن کے تحت سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی قانونی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

ماریہ زخارووا نے زور دیا کہ روس اس معاملے پر اپنے سفارتی اصولوں کا دفاع جاری رکھے گا اور ہر کیس میں متعلقہ قانونی تقاضوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More