Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

فلسطین کے مفتی اعظم اور قاضی القضا 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

فلسطین کے مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین اور قاضی القضا ڈاکٹر محمود الہباش 5روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

 

اسلام آباد پہنچنے پر الشیخ محمد احمد حسین اور ڈاکٹر محمود الہباش کا چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی اور دیگر نے استقبال کیا۔ مفتی اعظم اور قاضی القضا 6 مئی کو اسلام آباد میں ہونے والی چھٹی عالمی پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین نے کہا پاکستان حکومت، فوج اور عوام کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے، فلسطین مؤقف کی حمایت پر صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے شکرگزار ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل فلسطین اور پاکستان کی محبت لازوال ہے، پاکستان آ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ دورہ پاکستان کے دوران مفتی اعظم فلسطین صدر،وزیراعظم،وزیرخارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More