Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں، صحافت کا کردار کلیدی ہے، صدر مملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہا ہےسچائی کے بغیرامن ممکن نہیں،ڈس انفارمیشن جمہوری مکالمے کومسخ کررہی ہے،اس لئے صحافت کا کردار کلیدی ہے،رفتار کےبجائے درستگی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

 

 

آزادی صحافت کےعالمی دن پراپنےپیغام میں صدرآصف علی زرداری نےکہا صحافیوں کودنیا بھرمیں ہراسانی اوردباؤکاسامنا ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکاغیرذمہ دارانہ استعمال تشویشناک بھی قرار دیا۔

 

انہوں نےمزیدکہا پاکستان کےخلاف منظم جھوٹی مہمات جاری ہیں،قومی اتحاد سے دشمن کے عزائم ناکام بنائےگئے،میڈیا نےجھوٹ کا جواب حقائق سےدیا، پاکستان صحافت کی آزادی کے لیے پُرعزم اور آئین کا آرٹیکل 19 آزادی صحافت کا ضامن ہے۔

 

صدرمملکت نےکہامیڈیاکو اعلیٰ اخلاقی معیاربرقراررکھنا ہوگا،احتساب اور شفافیت کے لیےآزادصحافت ناگزیرہے،عوام جھوٹ کومستردکریں اورسچ کاساتھ دیں،آزادمیڈیا ہی قوم کی مضبوطی کی علامت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More