پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مختلف فنی پیرامیٹرز اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، ایس پی ڈی، آرمی راکٹ فورس کمانڈ پاک فوج کے سینئر افسران نے کامیاب مشق دیکھی۔
.jpg)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سٹریٹجک آرگنائزیشن کے انجینئرز اور سائنسدان بھی فتح ٹو میزائل سسٹم کی مشق کے موقع پر موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے فتح سیریز کی کامیاب میزائل مشق کو سراہا، صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے کامیاب مشق پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔