صوبہ ہُونان کا دورہ مکمل، صدر مملکت آصف زرداری سانیا پہنچ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صوبہ ہُونان کا دورہ مکمل، صدر مملکت آصف زرداری سانیا پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری صوبہ ہُونان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا پہنچ گئے۔

صدرِ مملکت کا سانیا آمد پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ہائی نان کے پارٹی سیکرٹری وانگ جیانگ نے استقبال کیام اس موقع پر چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی دونگ اور گوانگجو میں پاکستان کے قونصل جنرل سردار محمد بھی موجود تھے۔

 

آصف علی زرداری کی سانیا آمد پاک-چین اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا مظہر ہے، سانیا عالمی سیاحتی مرکز اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا شہر ہے، جو اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔

صدرِ مملکت دورہِ چین کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سٹرٹیجک تعاون اور سی پیک کے فروغ پر صوبائی قیادت سے تبادلۂ خیال کریں گے، صدرِ مملکت سانیا میں پاک بحریہ کی آبدوز “ہنگور” کی کمیشننگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.