کوئٹہ: محکمہ ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم اور سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن کے تحت ریلوے سے متعلق کسی بھی قسم کی خبر، فوٹوگرافی، ویڈیوگرافی اور منظرکشی کو بغیر پیشگی اجازت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد قومی اثاثوں کا تحفظ اور ریلوے تنصیبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام ریلوے اسٹیشنز، پلیٹ فارمز، یارڈز اور دیگر آپریشنل تنصیبات کو حساس قرار دے دیا گیا ہے، جہاں بغیر اجازت داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ کسی بھی فرد کو ان مقامات پر ویڈیو بنانے، تصاویر لینے یا رپورٹنگ کرنے سے قبل باقاعدہ تحریری اجازت لینا لازمی ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی یو این اے کو موصول اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارم پر داخلہ صرف ان مسافروں کو حاصل ہوگا جن کے پاس ٹرین کا ٹکٹ یا پلیٹ فارم ٹکٹ موجود ہوگا، جبکہ انجن، بریک وین اور دیگر آپریشنل حصوں میں صرف مجاز ریلوے عملے کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ ریلوے یارڈز میں داخل ہونا یا ریلوے پٹری عبور کرنا بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے ریلوے حکام نے صحافیوں، وی لاگرز، بلاگرز اور سوشل میڈیا صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریلوے حدود میں کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا اشاعت سے قبل متعلقہ حکام سے اجازت حاصل کریں۔ بغیر اجازت مواد بنانے یا شیئر کرنے والوں کے خلاف نہ صرف قانونی بلکہ محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی مزید کہا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ قوانین پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی خلاف ورزی سے گریز کریں۔پاکستان ریلوے نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ قومی تنصیبات کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Trending
- Daily Mashriq 12-06-2026
- آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کریں گے، ٹرمپ کا اعلان
- بلوچستان میں 23 ہڑتالی ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس
- لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل
- لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
- بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- کترینہ کیف اب دوبارہ فلموں میں کام کریں گی یا نہیں؟
- وفاقی وزراء حکومتی مشینری کے ذریعے جی بی الیکشن کے نتائج بدلنا چاہتے ہیں: ندیم افضل چن
- فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، تین افتتاحی تقریبات کی پہلی تقریب آج میکسیکو میں ہوگی
- پاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی
You might also like