کوئٹہ ( ایریا رپورٹر) وفاقی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرکے عام و خاص طبقے کیلئے مزید پریشانیاں پیدا کی گئی ،پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے اشیاءخورد نوش سمیت ٹرانسپورٹرز کے کرائے مزید بڑھے گی ، اور عوام سستی سفر سے محروم ہوجائینگے ، منی ویگن ، ٹیکسی گاڑیوں اور لوکل بسیز سمیت اندرون بلوچستان میں چلنے والی گاڑیوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کی خبر سنتے ہی فوراً سے پہلے کرایوں میں اضافہ کردیا اور ساتھ ہی تاجر برادری نے بھی کہا ہے کہ پیٹرول مصنوعات مہنگی ہوگی تو ہمیں ایکسپورٹ او ر امپورٹ کے علاوہ مال کو منڈیوں سے لانے میں کرایہ ڈبل دینا پڑتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کی قیمتوں کا بوجھ اشیاءخورد نوش پر مجبور ً ہی ڈالنا پڑے گا، عوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کی خبر سنتے ہی چیخیں نکل گئیں اور وفاقی حکومت سے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جس طرح پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوا ہے اس کے مقابلے میں ہماری آمدن اتنی نہیں ہے لہذا ہوشرباءقیمتیں واپس لے کر غریب عوام کیلئے مزید پیٹرول سست کرنے کی اشد ضرورت ہے ، مشرق سروے ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے گل نبی سرپرہ ، نبی بخش ابڑو، عبدالروف شاکر، عبدالستار کاکوزئی ، رحمت کاکڑ ودیگر نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب پٹرول ڈیزل 26.77 روپے مہنگا ہونے جس طرح ملک بھر میں عوامی رد عمل سخت آئی ہے اس طرح بلوچستان کے عوا م بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں قبول کرنے سے قاصر اور اضافے کی نوٹفیکشن مسترد کرتی او ر مطالبہ کرتی ہے کہ قیمتیں بڑھانے سے متعلق چاروں صوبوں سے قرارداد پاس ہونی چاہئے اس کے بعد عوامی منڈیٹ یافتہ اراکین اسمبلی کے اعتماد کو بھی ٹھیس نہیں پہنچ سکے گی، انہوںنے بتایاکہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے بعد سے حکومت نے عام آدمی کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا بیروزگاری، مہنگائی اور کرایوں میں اضافے کا طوفان آئے گاعبدالستار کاکوزئی نے بتایا کہ پٹرول مہنگا کر کے حکومت نے عام آدمی کو زندہ درگور کر دیا اشیائے ضروریہ، سفر، نوکری، تعلیمی اداروں کو آنے جانے مشکل نہیں بلکہ نا ممکن بنادیاہے عبدالروف شاکر نے بتایا کہ راتوں رات پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس سے عوام شدید متاثر ہوئے،نبی بخش سرپرہ نے بتایاکہ جب پٹرول وافر مقدار میں موجود تھا تو 55 روپے اضافہ کیوں؟ اس سے پیٹرولیم کمپنیوں اور پمپ مالکان کو فائدہ پہنچایا گیااس طرح اضافہسے سفر ناممکن اس طرح حالات میں اب عوام گاڑیاں چلانے سے بھی گریز کرینگی ، "مہنگائی کا طوفان گھریلو اخراجات، بچوں کی فیسیں بڑھ گئیں،لہذا حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ایسے خود ساختہ مہنگائی سے عوام سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہونگی، انہوںنے بتایاکہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہیں لیا گیا تو اس کے بعد سے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے ۔
You might also like