صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چائنہ روانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چائنہ روانہ

صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورہ پر چائنہ روانہ ہو گئے۔

لاہور ایئر پورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر پاکستان کو الوداع کیا، انہوں نے صدر مملکت سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وہ 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔

دورۂ چین میں صدر آصف علی زرداری اپنے چینی ہم منصب اور اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب ملاقاتوں کے دوران علاقائی، تجارتی روابط اور سکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے دورہ دونوں ممالک کے درمیان ’’ آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.