پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ رات کی تاریکی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 26.77 روپے بڑھا دی گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسےملک میں مہنگائی ہوگی۔

 

درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوکالعدم قرار دے۔

 

حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔

 

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.