پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس نے کرائے بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
صدرپاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاداعوان نے 10 فیصدکرائے بڑھانےکا اعلان کردیا،انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی مذمت کرتےہیں۔
ملک شہزاداعوان نےکہا مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسےمہنگائی بڑھ رہی ہے،وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سےلاکھوں لوگ بیروزگارہورہےہیں۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔