پوڈکاسٹ میں نامناسب سوالات پر میرا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پوڈکاسٹ میں نامناسب سوالات پر میرا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

پاکستانی اداکارہ میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سائکو‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ میرا ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی۔ فلم کی پروموشن کے سلسلے میں وہ مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔حال ہی میں وہ ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے متنازع اور ذاتی نوعیت کے سوالات کیے گئے۔ ان سوالات میں ان کی ماضی کی ذاتی زندگی اور مختلف افواہوں کا ذکر شامل تھا جن کا جواب دینے میں میرا کو مشکل پیش آئی۔ انہوں نے بار بار گفتگو کو اپنی فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی مگر میزبان نے مسلسل حساس موضوعات کو چھیڑے رکھا۔ صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب میزبان نے انہیں طنزیہ انداز میں ’سائیکو‘ کہا اور ماضی کے تنازعات بھی اٹھائے۔ بالآخر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو چھوڑ دیا۔

اداکارہ مشی خان نے بھی اس رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی کو اس طرح کے سوالات سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس انٹرویو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.