کوئٹہ: ایف آئی اے نے کوئٹہ سے لاہور منتقلی کے دوران ضبط شدہ 400 کلو چاندی کو سیسے سے تبدیل کرنے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ اسمگلروں نے کسٹمز اہلکاروں کی ملی بھگت سے اتنی بڑی مقدار میں چاندی غائب کر کے اس کی جگہ سیسے کی سلاخیں رکھ دیں۔ ایف بی آر کے سیکرٹری انفورسمنٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ کر تجویز دی ہے کہ اس منظم جرم کی گہرائی تک پہنچنے کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے، جس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں، پولیس اور کسٹمز کے نمائندے شامل ہوں۔تفصیلات کے مطابق 5 اپریل کو کسٹم ہاس کوئٹہ سے 698 کلو گرام ضبط شدہ چاندی "پاک منٹ” لاہور منتقل کرنے کے لیے روانہ کی گئی تھی۔ یہ سامان الگ الگ گاڑیوں کے ذریعے کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچایا گیا، تاہم جب یہ کھیپ لاہور پہنچی تو معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ اس میں سے 400 کلو چاندی غائب ہے اور اس کی جگہ سیسہ رکھا گیا ہے۔ چاندی کی نقل و حمل کے ذمہ دار گرفتار اہلکار سے پوچھ گچھ کے دوران اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ ایف بی آر نے ایف آئی اے کو مکمل تفتیش، سامان کی برآمدگی اور ذمہ داروں کو سخت سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے تاکہ سرکاری املاک میں خوردبرد کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
Trending
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
- بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا ‘ سبی 48 اور کوئٹہ 38 ڈگری پر آ گیا
- ڈھاڈر ، محکمہ آبپاشی کا غریب ملازم لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
- شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف
- حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
- جاپان میں آبادی کا بڑا بحران، شرحِ پیدائش تاریخی گراوٹ کا شکار
You might also like