وزیرداخلہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کےلیے سیکیورٹی انتظامات پر گفتگو – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیرداخلہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کےلیے سیکیورٹی انتظامات پر گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکا ،ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات سےآگاہ کیا۔

 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اپنے تمام خاص مہمانوں کے لیے سیکیورٹی کےخصوصی انتظامات کیے ہیں۔ مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

 

امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.