آسٹریلوی وزیرخارجہ کی سفارت کاری کے فروغ کیلئے پاکستانی عزم کی تعریف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آسٹریلوی وزیرخارجہ کی سفارت کاری کے فروغ کیلئے پاکستانی عزم کی تعریف

آسٹریلیا نے امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ کو ٹیلی فون کیا،آسٹریلوی وزیر خارجہ نے سفارت کاری کے فروغ کیلئے پاکستانی عزم کی تعریف کی

 

اسحاق ڈار نے آسٹریلوی ہم منصب کوگیارہ اوربارہ اپریل کی اسلام آباد ٹاکس سے آگاہ کیا اورمذاکرات و سفارتکاری جاری رکھنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نےعالمی معیشت بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر اثرات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.