کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس لودھراں میں حادثے کا شکار؛ 4 بوگیاں الٹ گئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس لودھراں میں حادثے کا شکار؛ 4 بوگیاں الٹ گئیں

لودھراں : پنجا ب کے لودھراں کے قریب آدم واہن اسٹیشن کے علاقے میں تیزگام ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی، امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق تمام ڈاکٹرز کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین ابھی نہیں ہو سکا اور اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.