حکومت بلوچستان کا تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مارچ تک کی توسیع کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت بلوچستان کا تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مارچ تک کی توسیع کا اعلان

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایران جنگ کے تناظر میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے کفایت شعاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

حکومت بلوچستان نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مارچ تک کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شاہد رند کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع قومی سطح پر کیے گئے فیصلوں کے تناظر میں کی گئی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بلوچستان حکومت صورتحال کا مسلسل اور باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ حالات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل بر وقت طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ والدین چھٹیوں میں بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں معاونت کریں۔ حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کیلیے اقدامات کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.