وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے اقدامات جاری ہیں،پیٹرول،ڈیزل اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کیا اور بتایا کہ کیسے ہم مشکلات سے دوچار ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ قوم پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے،وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں ملکی معاشی و توانائی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا ،پیٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،سپلائی سسٹم مکمل طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر بین الوزارتی اجلاس صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں،اپریل تک صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے،علاقائی کشیدگی اور جنگی صورتحال سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے اقدامات جاری ہیں،محدود وسائل کے باعث پائیدار اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور ہے،ڈیمانڈ مینجمنٹ اور توانائی بچت اقدامات زیر غور ہیں۔