سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک انتقال کر گئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک انتقال کر گئیں

پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی ملک کو برین ہیمبرج کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل (بروز پیر) 23 مارچ 2026 کو سہ پہر ساڑھے 3 بجے ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی۔

سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت و درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

پی پی رہنما شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے، دکھ کی اس گھڑی میں شیری رحمان اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب شیری رحمان کی بیٹی کی وفات پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سینیٹر شیری رحمان اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.