چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند پاکستان میں نظر نہیں آیا اس لیئے عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو گی ۔
چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں ہوا تاہم لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا لیکن کہیں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج مسلم امت کو اتحاد کی ضرورت ہے، آج ہمیں ایک قوم بن کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آج پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم نے پاکستان کے بیانیہ کو ہر گھر کی آواز بنایا ہے، بیرونی سازشوں کو نہیں چلنے دیں گے۔