جس ملک سے خارگ پر حملہ ہوگا اس کی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ کریں گے: ایران – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جس ملک سے خارگ پر حملہ ہوگا اس کی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ کریں گے: ایران

ایران نے اپنے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئل ٹرمینل پر ممکنہ حملے کی صورت میں سخت اور فیصلہ کن ردعمل دینے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

 

ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا جس بھی ملک کی سرزمین سے خارگ میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنائے گا، ایران جواب میں اسی ملک کی تیل اور گیس تنصیبات پر حملہ کرے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج جب کسی معاملے پر خبردار کرتی ہے تو اس پر عمل بھی کرتی ہے۔

 

ترجمان نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ملک نے امریکا کو خارگ جزیرے پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی تو اسے ایران کے ردعمل کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور اس کے توانائی مراکز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کے خارگ جزیرے پر حملے کا اشارہ دیا تھا۔

 

یاد رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 سمندری میل کے فاصلے پر واقع ایک اہم جزیرہ ہے، جو ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے اور جہاں سے ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.