کویت نے تیل کی پیداوار میں احتیاطی کمی کر دی: عرب میڈیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کویت نے تیل کی پیداوار میں احتیاطی کمی کر دی: عرب میڈیا

عرب میڈیا کے مطابق کویت نے تیل کی پیداوار میں احتیاطی تدابیر کے طور پر کمی کر دی۔

کویت حکام کے مطابق حالیہ کشیدگی اور ایران کی جانب سے حملوں کے خطرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

کویت پٹرولیم کارپوریشن کے مطابق تیل کی پیداوار میں کمی کا اقدام "رسک مینجمنٹ” کا حصہ ہے، پیداوار کی سطح پر نظر ثانی کا فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

کویت حکام کے مطابق ملک میں تیل کی سپلائی مکمل طور پر محفوظ ہے، جیسے ہی حالات اجازت دیں گے تیل کی پیداوار بحال کردیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.