آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید، ایران کی 27 مقامات پر حملوں سے نئی لہر شروع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید، ایران کی 27 مقامات پر حملوں سے نئی لہر شروع

ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت کی تصدیق کر دی، انہیں دفتر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کیا گیا، ان کا بیٹا، بہو اور نواسی بھی شہید ہو گئے، اسرائیلی میڈیا نے ایران کے 40 سے زیادہ حکام قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ایران نے 27 امریکی اسرائیلی اہداف پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی۔

1989 سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی و اسرائیلی حملے میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے دفتر میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے، ایرانی حکومت نے ان کی شہادت پر سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، ایران نے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی اڈوں پر حملوں کی نئی لہر شروع کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے آخری خطاب میں آخری دعا مانگی تھی کہ یااللہ مجھے شہادت نصیب فرما، یاللہ مجھے شہدا کے ساتھ رکھنا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے محل پر اسرائیل اور امریکا نے 30 بم گرائے، امریکا اور اسرائیل نے حملے کے لیے انتظار کیا تاکہ اعلیٰ مشیران کو بھی ایک ہی جگہ نشانہ بنایا جا سکے، امریکی و اسرائیلی انٹیلی جنس نے تین اہم اجلاسوں کے بعد دن کے وقت حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آیت اللہ اعرافی عارضی طور پر سپریم لیڈر

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی رضا اعرافی لیڈر شپ کونسل کے جیورسٹ ممبر کے طور پر نامزد کر دیئے گئے۔

ایرانی میڈیا کےمطابق آیت اللّٰہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کے فقیہ مقرر کر دیا گیا، قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔

تین رکنی کونسل میں علی رضا اعرافی ایرانی صدر اورعدلیہ کے سربراہ کے ساتھ لیڈرشپ کونسل شامل ہیں۔

اسرائیل کے براڈ کاسٹنگ کمپلیکس پر حملے

اسرائیل نے تہران میں ایرانی براڈکاسٹنگ کمپلیکس کے قریب خوفناک حملے کیے حالانکہ جنگوں میں بھی نشریاتی اداروں پر حملہ ممنوع ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں سید خاندان،قصر انٹرسیکشن،واناک اسکوائر پر میزائل اور فضائی حملے ہوئے۔

سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا: امریکی میڈیا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران پر حملے سے کچھ دیر قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ممکنہ طور پر سب سے اہم ہدف آیت اللہ علی خامنہ ای کی درست نشاندہی کر لی تھی۔

آپریشن سے واقف ذرائع کے مطابق سی آئی اے کئی ماہ سے خامنہ ای کی نقل و حرکت اور قیام گاہوں پر نظر رکھے ہوئے تھی اور وقت کے ساتھ اس کی معلومات زیادہ مستند ہوتی گئیں۔

اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ہی دن میں ایران پر 1,200 سے زائد بم گرائے۔

دبئی پر میزائل حملوں میں مزید افراد زخمی

دبئی پر میزائل حملوں میں مزید افراد زخمی ہو گئے۔

دبئی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرونز کا ملبہ دو گھروں کے صحن میں گرا، جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔

اماراتی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ڈورنز مار گرائے گئے جبکہ زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی، زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ایرانی حملوں میں تل ابیب میں کم ازکم 40 عمارتوں کونقصان پہنچا: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے حملوں میں تل ابیب میں کم ازکم 40 عمارتوں کونقصان پہنچا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے کے باعث تل ابیب کے 200 سے زیادہ رہائشیوں کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور آرمی چیف عبدالرحیم موسوی کی شہادت کی تصدیق

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور فوج کے چیف آف  سٹاف عبدالرحمیم موسوی شہید ہو گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شمخانی اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ محمد پاکپور بھی نشانہ بن گئے۔

اسرائیل میں ایک خاتون ہلاک، 120زخمی

آج صبح جب ایران نے بیلسٹک میزائل فائر کیے تو اسرائیل بھر میں ایئر ریڈ سائرن دوبارہ بجنے لگے، ان میں سے بیشتر کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.