خامنہ ای کا قتل ایران کی خود مختاری و سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے: چین – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

خامنہ ای کا قتل ایران کی خود مختاری و سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے: چین

چین نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کو ایران کی خود مختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل پر ردعمل دیا اور اس اقدام کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ علی خامنہ ای کا قتل ایران کی خود مختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ اقدام یو این منشور اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور پوری دنیا میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.