شمالی کوریا: کم جونگ اُن دوبارہ بلا مقابلہ حکمران جماعت کے سربراہ منتخب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شمالی کوریا: کم جونگ اُن دوبارہ بلا مقابلہ حکمران جماعت کے سربراہ منتخب

کم جونگ اُن دوبارہ حکمران جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے۔

حکمراں ورکرز پارٹی نے نیشنل کانگریس میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب کیا، پیانگ یانگ میں 5 سال بعد منعقد اس اہم اجلاس میں ہزاروں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

کورین میڈیا کے مطابق فوجی قیادت نے کم جونگ اُن سے وفاداری کا عہد کیا اور مندوبین نے ان کی قیادت کی توثیق کی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کم جونگ اُن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اُن کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.