ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت کا بڑا ٹاکرا، بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت کے بڑے ٹاکرے کے دوران بارش کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کا امکان ہے۔

سری لنکن  کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کی پیش گوئی کر دی گئی۔

پاک بھارت میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا ہے، میچ سے قبل شدید بارش ہونے کا امکان ہے، بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر اور اوورز میں کمی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ رات 8 بجے کے بعد موسم میں معمولی بہتری ہو گی، تاہم رات بھر وقفے وقفے سے بارش کے امکانات برقرار رہیں گے۔

یاد رہے میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P