پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان

16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، اوگرا حتمی سمری کل وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.