ٹرمپ کی پیوٹن سے یکم فروری تک کیف پر حملے روکنے کی درخواست – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹرمپ کی پیوٹن سے یکم فروری تک کیف پر حملے روکنے کی درخواست

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ذاتی طور پر درخواست کی ہے کہ یکم فروری تک کیف پر حملوں سے گریز کیا جائے تاکہ مذاکرات کے لیے سازگار فضا قائم ہو سکے۔

پیسکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک ہفتے کے لیے حملے روکنے کی اپیل کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ روس نے اس تجویز پر کوئی باضابطہ جواب دیا ہے یا نہیں، ان کا کہنا تھا کہ س حوالے سے میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا جو پہلے بیان کر چکا ہوں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سرد موسم کے باعث روسی صدر سے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر حملے عارضی طور پر روکنے کی درخواست کی تھی، جس پر روسی قیادت نے آمادگی ظاہر کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.