راجیو شکلا پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی حمایت پر سیخ پا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

راجیو شکلا پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی حمایت پر سیخ پا

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا ٹی 20 ورلڈ کپ معاملے پر پاکستان کی جانب بنگلادیش کی حمایت پر پھٹ پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے ورلڈ کپ سے نکالے جانے پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ بنگلادیش کھیلے۔

نائب صدربی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے بنگلادیش کو مکمل سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی تھی، ہم نے بنگلادیش کی ٹیم کوکہا تھاکہ انہیں بھارت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا میچز کولمبو میں کھیلنے ہیں۔

راجیو شکلا نے الزام لگایا کہ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کر رہا ہے اور بنگلادیش کو اکسا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے سے انکار کردیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ لیکن آئی سی سی نے درخواست رد کرتے ہوئے سری لنکا کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کرلیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.