صدرآصف علی زرداری کاپنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کوایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کا غیر متزلزل عزم اور سکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں،بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔