صدرآصف علی زرداری کاپنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدرآصف علی زرداری کاپنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کوایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کا غیر متزلزل عزم اور سکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں،بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.