Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی انتہائی صاف تصویر جاری کر دی

یہ عظیم الجثہ بلیک ہول زمین سے 1 کروڑ 30 لاکھ نوری برس کے فاصلے پر موجود سرکنس کہکشاں میں واقع ہے جو مسلسل خلا میں شعاعیں پھینک رہا ہے، اس بلیک ہول کے گرد موجود گرم گیس کے بادل بہت چمکدار ہیں جس سے ماضی میں اس سے متعلق تفصیلات حاصل کرنا ناممکن تھا۔

اب ناسا نے جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کو استعمال کرتے ہوئے بلیک ہول کے کنارے پر موجود عجیب و غریب اور طاقتور فورسز کو عکسبند کیا ہے۔

اس طرح کے عظیم الجثہ بلیک ہولز اطراف میں موجود کہکشاؤں سے مسلسل مواد لے کر فعال رہتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مشاہدے کے مطابق یہ عمل بڑی مقدار میں انفرا ریڈ توانائی بناتا ہے لیکن زیادہ تر ٹیلی سکوپس اتنی حساس نہیں ہوتیں کہ یہ دیکھ سکیں کہ یہ شعاعیں کہاں سے آرہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More