امریکا پابندیوں کے ذریعے یورپ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتا ہے: صدر میکرون – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا پابندیوں کے ذریعے یورپ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتا ہے: صدر میکرون

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ امریکا پابندیوں کے ذریعے یورپ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتا ہے، ہم ایسی دنیا کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں کوئی رولز نہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدرمیکرون کا کہنا تھا کہ ہمیں یورپ ترجیح کے راستے پر ڈٹ جانا ہوگا، یورپ کو اہم شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

صدر میکرون نے کہا کہ امریکی تجارتی معاہدے یورپی برآمدات کیلئے نقصان دہ اور ناقابل قبول ہیں، یہ معاہدے یورپ کو کمزور اور تابع کرنے کی کوشش ہیں۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ پر نئے ٹیرف کا لامتناہی اضافہ بھی بنیادی طور پر ناقابل قبول ہے، یہ ٹیرف علاقائی خودمختاری کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.