ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا

ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی،  ایران میں احتجاجی مظاہروں کو ایران کے حریف استعمال کر رہے ہیں۔

حاقان فدان نے کہا کہ اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ  ایران میں پرتشدد مظاہرے 13ویں روز بھی جاری ہیں، درجنوں اموات رپورٹ ہوئیں املاک کو بھی نقصان پہنچا، متعدد اہلکار زخمی اور  تقریباً ڈھائی ہزار افراد گرفتار کرلیے گئے۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کردی گئی۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کمانڈر انچیف کی سربراہی میں فوج نہ صرف خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گی، بلکہ قومی مفادات اور عوامی املاک کا تحفظ بھی کرے گی۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ  12روزہ جنگ میں ایرانی بچوں کےخون سے ہاتھ رنگنے والے اب ایرانی عوام کی حمایت کے جھوٹے دعوے سے ایک اور فتنہ بھڑکانے کی سازش کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.