امریکی صدر کا گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی صدر کا گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور

وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشن پر غور کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں سینئر امریکی عہدے دار کے مطابق گرین لینڈ کو حاصل کرنے کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم گرین لینڈ حاصل کرنے کے معاملے پر غور کر رہی ہے، اس ضمن میں صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف آپشنز میں ڈنمارک سے یہ علاقہ خریدنے یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی کا معاہدہ کرنے کے امکانات شامل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اپنے موجودہ دور حکومت میں گرین لینڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.