Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

جنوبی کوریا کے صدر نے گنج پن کو ’بقا کا معاملہ‘ قرار دے دیا

جنوبی کوریا کے صدر نے حیران کن طور پر گنج پن کو ملک کے لیے ایک نیا اور سنگین مسئلہ سمجھتے ہوئے اسے ’بقا کا معاملہ‘ قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر لی جے میونگ کا کہنا ہے کہ بالوں کا جھڑنا محض ظاہری مسئلہ نہیں بلکہ یہ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی میں کمی اور سماجی مسائل کا باعث بنتا ہے جسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرکاری سطح پر مدد، تحقیق اور ممکنہ سبسڈی کی تجاویز بھی پیش کی ہیں، کورین صدر کے اس بیان کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس نے عوامی رائے کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔

ایک طبقہ اس اقدام کو عوامی صحت اور ذہنی فلاح و بہبود کے لیے مثبت قدم قرار دے رہا ہے، دوسرا طبقہ اسے حکومت کی ترجیحات پر سوالیہ نشان سمجھتا ہے اور ملک کو درپیش اہم معاشی اور سماجی مسائل کے حل پر زور دیتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More