میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی پر 12 سال کی پابندی عائد

چین کے ٹینس کھلاڑی پینگ رین لانگ پر میچ فکسنگ اسکینڈل میں 12 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کے ساتھ کھلاڑی پر 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے) کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ 25 سالہ کھلاڑی نے نچلی سطح کے ایونٹ میں اپنے پانچ میچز فکس کرنے کا اعتراف کیا۔ کھلاڑی نے 11 مزید میچز میں دیگر کھلاڑیوں کو پیشکش کرنے کا بھی اعتراف کیا جن میں سے چھ فکس تھے۔میچ فکسنگ کی یہ سرگرمیاں 2024 میں مئی اور ستمبر کے درمیان ہوئیں جن میں ترکیے، ہانگ کانگ اور چین میں منعقد ہونے والے متعدد آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس شامل تھے۔

تاہم، ادارے نے اس میچ کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جو میچ فکس کیے گئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P