چھکے چوکوں کی برسات؛ سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چھکے چوکوں کی برسات؛ سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی

ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کی اور چھکوں چوکوں کی بارش کر دی۔

 

سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کی خوب دھلائی کی اور 113 گیندوں پر 172رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

 

سمیر منہاس نے اپنی اننگز کے دوران 17 چوکے اور 9 چھکے لگائے، انہوں نے بیشتر رنز باؤنڈریز لگاکر حاصل کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.