پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

انڈر19 کرکٹ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے ملنے والا 121 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس 69 رنز کیساتھ ناقبل شکست رہے، عثمان خان نے 27 اور احمد حسین نے 11 رنز بنائے۔

قبل ازیں دبئی میں ہونیوالے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشن کی پوری ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے سمیعون بصیر 33اور عزیز الحکیم 20 رنزبنا کر نمایاں رہے، رفعت بیگ نے 14 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، حضیفہ احسن نے 2 جبکہ علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ کی فی اننگز کو27، 27 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.