Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

دسمبر 19, 2025

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور جھوٹ بے نقاب، آپریشن سندور کو غیر قانونی قرار دے دیا

اقوامِ متحدہ کے خصوصی ماہرین نے پاک بھارت کشیدگی اور مئی 2025 میں ہونے والی فوجی کارروائیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سنگین قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے ذمہ […]

کیا سعودی عرب اور قطر میں قیامت کی بڑی نشانی ظاہر ہوگئی؟

اسلام میں قرب قیامت کی کچھ نشانیاں بتائی گئی ہیں جن میں 77 چھوٹی اور 12 بڑی ہیں جب یہ نشانیاں پوری ہو جائیں گی تو قیامت برپا ہو جائے گی۔ گزشتہ روز سعودی عرب اور قطر میں صحرائی علاقوں میں برفباری کا نایاب منظر دیکھنے میں آیا ہے جس نے شہریوں کو حیرت میں […]

مسلمان سورج اور دریاؤں کی پوجا کریں؛ آر ایس ایس رہنما کی زہر افشانی

بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے دن کے موقع پر ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر رہنما دتاتریہ ہوسابلے کے دھمکی آمیز بیان نے نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی مودی سرکار میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ ہوچکی […]

ڈاکٹر یاسمین، اعجاز چودھری و دیگر کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری

انسداد دہشت گردی لاہور نے نو مئی کیس میں ڈاکٹر یاسمین، محمود الرشید، اعجاز چودھری، عمر چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت […]

بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ تسلیم نہ کرنا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے بھارتی یکطرفہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں مئی میں پاکستان پر بھارتی حملے کے […]

وینزویلا کیساتھ ممکنہ جنگ خارج از امکان نہیں، تمام آپشنز میز پر ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے، تمام آپشنز میز پر ہیں۔ امریکی ٹی وی کو ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے قریب آئل ٹینکروں کی مزید ضبطگیاں کی جائیں گی، اس سے قبل منگل […]

پاکستان پہلگام میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے عالمی قانون توڑا، جواب دے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا آپریشن سندور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت نیک نیتی کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے، اقوام متحدہ نے بھارت سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر […]

بھارت کا پانی روکنا جنگی اقدام، جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہے : اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیرملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپریل2025 […]

یورپی یونین کا یوکرین کو 90 ارب یورو قرض دینے پر اتفاق

یورپی یونین کے رہنماؤں نے روس کے منجمد اثاثوں کے استعمال پر اتفاق نہ ہونے کے بعد یوکرین کو 90 ارب یورو کا قرض دینے پر معاہدہ کر لیا ہے۔ یورپی یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے اگلے دو برس تک یوکرین کی فوجی اور معاشی ضروریات پوری کی جا سکیں […]

مہنگائی کی شرح میں اضافہ؛ 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More