عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔

اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.