پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کرسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کرسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔

مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا، قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اسنوکر پلیئرز نے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

سیمی فائنل مقابلے میں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کا شاندار مقابلہ کرتے ہوئے 3-1سے فتح اپنے نام کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.