سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

گزٹ نوٹیفکیشن سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا، ایوان زیریں اور بالا سے 56 ترامیم منظور کی گئیں۔

واضح رہے کہ آئینی ترمیم میں عدلیہ، عسکری قیادت اور وفاقی و صوبائی اختیارات سمیت کئی اہم آئینی دفعات سے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، ججز کے تبادلے کی اختیار میں تبدیلی، عسکری سربراہی ڈھانچے میں ترمیم، اور ایک نئے وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر غور کیا گیا تھا۔

آئینی ترمیم کا مسودہ سب سے پہلے وفاقی کابینہ سے منظور کیا گیا تھا، گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس اور عدلیہ سے متعلق قوانین میں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P